پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم، جرائم تیزی سے بڑھنے لگے، نوسرباز سیلز مین کو لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم جرائم تیزی سے بڑھنے لگے ، لِلہ انٹر چینج کے قریب نوسربازی کی واردات میڈسن کمپنی سیلز مین نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گے، چوری ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی واردتوں میں اضافہ، چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سرکل میں جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوگئے، گزشتہ چند ماہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، چند روز قبل پنڈدادنخان کے علاقہ کریم پورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے گھر نامعلوم چور چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئے جبکہ پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز لِلہ انٹر چینج کے قریب نوسرباز گینگ میڈسن کمپنی کے سلیز مین سے ڈھائی لاکھ روپے زائد کی رقم لے کر رفو چکر ہوگئے، سرگودھا سے آنے والی میڈسن کمپنی کے سیلز مین کو کار میں سوار نامعلوم افراد نے خود کو خصوصی چیکنگ ٹیم بتایا اور کہا کہ اپ جعلی میڈسن فروخت کرتے ہیں ادھر گاڑی میں آ کر اپنی تلاشی دیں۔

کمپنی کے سلیز مین کے پاس موجود نقد کیش ڈھائی لاکھ روپے سے زائد لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے جس دوران سلیز مین اور نوسربازوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے سلیز مین زخمی ہو گیا جبکہ نوسرباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، نوسربازوں کے پاس وائرلیس سیٹ بھی موجود تھا اور گاڑی میں نیلی بتی بھی موجود تھی للِہ انٹر چینج پر چند سال قبل بھی ایسی واردات کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب تحصیل پنڈدادنخان میں مشکوک افراد کی حرکات و سکنات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل بھر میں سرچ آپریشن کیا جائے تاکہ مشکوک افراد کی تصدیق ہوسکے اور جرائم پر قابو پایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button