جہلم

محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے روٹیاں فروخت کرنے والے کباڑیوں کو کھلی چھوٹ دے دی

جہلم: محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و اہلکاروں کی غفلت کے باعث سادہ لوح کسان زنگ آلود غیر معیاری اُلی سے اٹی ہوئیں روٹیاں کباڑیوں سے خرید کر پالتومویشیوں کو کھلانے لگے۔ قیمتی جانور ناقص و غیر معیاری روٹیاں کھانے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے روٹیاں فروخت کرنے والے کباڑیوں کو کھلی چھوٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود کباڑیوں نے شہریوں کے گھروں سے زنگ آلود روٹیاں خرید کر کسانوں کو فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے دودھ دینے والے جانور جن میں بھینس، گائے، بکریاں شامل ہیں مختلف امراض کا شکار ہورہی ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقص و غیر معیاری اُلی سے اٹی پڑیں روٹیاں کھانے سے جانوروں کے دودھ میں بھی خطرناک جراثیم ہوتے ہیں جس سے جانوروں سمیت دودھ کا استعمال کرنے والے شہری بھی مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو کباڑیوں کی دکانوں میں موجود زنگ آلود روٹیاں تلف کروانے اور ناقص و غیر معیاری روٹیاں فروخت کرنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دودھ فراہم ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button