میڈیا کی خبروں کو مثبت لیا جائے تو عوامی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ سہیل امتیاز، عابد محمود

جہلم: شعبہ صحافت انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے مگر بدقسمتی سے سوشل میڈیا نے اس کا رخ تبدیل کر دیا ہے ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے جڑے احباب کا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ مسائل حل ہوں۔
ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے تحصیل پنڈدادنخان سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تکالیف و مسائل کی نشاندہی کی جائے تو منفی سوچ رکھنے والے افراد ذاتیات پر اتر آتے ہیں، میڈیا کی خبروں کو مثبت لیا جائے تو عوامی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ تمام ممبران انسانی خدمت کو اپنا شیوا بنائیں ، اہل علاقہ سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور ان کے عزیز و اقارب مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ مسائل کو ایوانوں تک پہنچا کر ان کو حل کروایا جا سکے نہ کہ نشاندہی کرنے والے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔