جہلماہم خبریں

آڈیو لیکس سے کرائم منسٹر شہباز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے کرائم منسٹر شہباز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی، پاکستان ایٹمی ملک ہے یہاں آڈیو لیکس شرمناک امر ہے یہ سیکورٹی رسک ہے کہ وزیراعظم ہاؤس جیسی اہم جگہ کی آڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر برائے فروخت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے اور مہا چوروں کو اپنی آل اولاد کے کارروبار میں اضافے کی فکر ہے مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے گریڈ اسٹیشن منگوانا چاہتی ہے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے بجلی کا کنکشن کروانے کی پڑی ہے، امپورٹڈ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں جو کچھ ہوا وہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکر یہ ہے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے پوری کابینہ وہاں جا کر حساس معاملات پر ایک مجرم اور مفرور سیاسی اہم تقرری پر مشاورت کرتی رہی جو کہ پاکستان کے جمہوری اور آئینی نظام کے لیے تباہ کن ہے۔

فراز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت خوف زدہ ہے پوری قوم عمران خان کے لانگ مارچ کی کال کا انتظار کر رہی ہے اور امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button