جہلم

جہلم میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی پولیس تحفظ مرکز میں آمد، مرکز کے قیام پر خراج تحسین

جہلم: ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی پولیس تحفظ مرکز میں آمد، مرکز کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اور ای جی پنجاب کے انقلابی اقدام کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی پولیس تحفظ مرکز میں آمد، مرکز کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اور ای جی پنجاب کے انقلابی اقدام کو سراہا ہونے کہا کہ ہم انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جہلم شہر میں پولیس تحفظ مرکز کا قیام عمل میں لایا۔

پولیس تحفظ مرکز کی وجہ سے معاشرے کے محروم طبقاب کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر تحفظ سینٹر جہلم میں معذور اور مخنث افراد کی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تحفظ مرکز میں ایک ٹرانسجینڈر نے درخواست دی کہ میرا سامان مالک مکان نے ضبط کر لیا ہے جو کہ واپس نہ دے رہا ہے،جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈرکو سامان واپس کروایا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات،، بے گھر و بے سہارا بچوں اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد کو اپنے تمام مسائل کے حوالے سے قانونی مدد، سماجی تحفظ اور مکمل آگاہی و رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اس مقصد کے لیے ٹرانسجنڈر کمیونٹی کا ایک نمائندہ بھی تحفظ مرکز پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button