کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحتمند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں انٹر یونٹ سپورٹس کے تحت کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس لائنز میں منعقدہ رسہ کشی کے میچ میں مہمان خصوصی جیل سپرنٹنڈنٹ عثمان بیگ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد طارق کی خصوصی شرکت کی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی بھی تقریب میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ جہلم پولیس نے جیل پولیس کو رشہ کسی میں شکست دی، جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ڈی پی او جہلم نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈی پی او جہلم نے رسہ کشی میں حصہ لینے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحتمند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، جسمانی وذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت نہایت ضروری ہے۔