ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ: ڈومیلی میں کوسٹر اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

سوہاوہ: ڈومیلی میں کوسٹر اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا فرسٹ ایئر کا طالب علم نوجوان جاں بحق ہو گیا، چند روز قبل ڈومیلی کے علاقہ شاہ جھنڈ چوک میں کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل کر زخمی کر دیا تھا جس سے نوجوان ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں سمولس کے رہائشی چوہدری ظفر اور اس کا بیٹا چوہدری عبدالجبار ڈومیلی جا رہے تھے تو جب شاہ جھنڈ چوک پہنچے تو وہاں مغل آباد سے گن پوائنٹ پر چار افراد کوسٹر کو چھین کرآرہے تھے جو اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا۔

حادثہ سے عبدالجبار شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا والد چوہدری ظفر محفوظ رہا، عبدالجبار کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیاگیا لیکن وہاں سے راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ہسپتال میں زیر علاج کے باعث جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

عبدالجبار فرسٹ ایئر کاطالب علم تھاجبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نازیہ کوثر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوسٹر کو برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button