تارکین وطنجہلم
لارڈ میئر مانچسٹر ڈونالڈ فورڈ کی ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک سے ملاقات

مانچسٹر/ جہلم: ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کی لارڈ میئر مانچسٹر ڈونا لڈ فورڈ سے مانچسٹر سٹی کونسل ٹاؤن ہال ان کے آفس ملاقات ہوئی۔
انہوں نے ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کی سماجی و تعلیمی خدمات کو سراہا، انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی ہماری کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں۔ لارڈ میئر مانچسٹر نے ایم ڈی ایس ایل ایس کالج کا مانچسٹر سٹی کونسل وزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو کونسل کی لیپل پن پیش کی۔
سرفراز ملک نے ایس ایل ایس کالج کی طرف سے لارڈ میئر مانچسٹر ڈونا لڈ فورڈ کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔ اس موقع پر کونسلر مقدسہ بانو بھی موجود تھیں انہوں نے ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کو مانچسٹر سٹی کونسل کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا۔