
جہلم: تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، پولیس نے طلائی زیورات، نقدی رقم اور پسٹل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا، طلائی زیورات، نقدی رقم اور پسٹل برآمدکر لی گئی، تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طاہر اور وسیم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان سے شہری سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 24 ہزار روپے، طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان سے برریمانڈ جسمانی مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمو باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے تھانہ سٹی پولیس اور سی ائی اے پولیس کو شاباش دی۔