پرنٹ میڈیا جرنلسٹ جہلم کا قیام ،دلنوازاحمد صدر جبکہ نعیم احمد بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب

جہلم: پرنٹ میڈیا جرنلسٹ کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا، چیئرمین ڈاکٹر اعجاز اعوان، صدر دلنواز احمد اور جنرل سیکرٹری نعیم احمد بھٹی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے معروف صحافیوں پر مشتمل دوستوں کا تنظیمی حوالے سے ایک پروقار اجلاس کا انعقاد واقع دفتر ریلوے روڈ جہلم منعقد کیا گیا، اجلاس میں اتفاق رائے اور خوش اسلوبی سے پرنٹ میڈیا جرنلسٹ جہلم کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا۔
سر پرست اعلیٰ ناصر بٹ، چیئرمین ڈاکٹر اعجازِ اعوان، صدر دلنواز احمد، جنرل سیکرٹری نعیم احمد بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ شاہد احمد، سینئر نائب صدر کامران احمد گجر، وائس چیئرمین آصف لودھی اور انفارمیشن سیکرٹری عبدالمنان شامل ہیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس فورم پر سب مل جل کر کام کرنے کو ترجیح دیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت کے شعبے کو دیانت داری سے سر انجام دینے کی ترغیب دی جائے گی۔ عام آدمی اور اجتماعی مسائل کو آجاگر کیا جائے گا۔ نیز جہلم پریس کلب کی بہتری کیلئے کاوشیں کی جائیں گی اور جہلم پریس کلب کے فورم پر صحافیوں کے مسائل کو انتہائی مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔