جہلم

رشوت کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے عوامی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم

جہلم: قومی احتساب بیورو کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عامر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مسعود سمیت تمام محکموں کے افسران و اہلکاران، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معاشرے سے رشوت کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کرپشن کی برائی ہماری قومی و سماجی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے لہٰذا اس لعنت کے خاتمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی آگہی کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button