جہلم
تحصیلدار جہلم اسلم گجرنے خدمت خلق کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
جہلم: تحصیلدارجہلم اسلم گجرنے خدمت خلق کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، تحصیلدار اسلم گجر تحصیل جہلم نے معذور عورت جو چل کر ان کے کمرہ تک نہ آ سکتی تھی اپنی نشست سے اٹھ کر خود معذور عورت کے پاس آ گئے عاجزی کے ساتھ معذور عورت کے بیان قلم بند کئے۔
اس موقع پر تحصیلدار اسلم گجر تحصیل جہلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پیدا کیا گیا درد دل انسان کے واسطے عبادت کے لئے تو فرشتے بھی کافی تھے ہم کو چاہیے کہ سائلین کو پریشانیوں سے نجات کے لئے ان کی دہلیز پر مسائل حل کیے جائے جو لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے، اللہ تعالی اس کے لئے آسانیاں عطا کرتا ہے۔