
سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات، نامعلوم چور ڈومیلی میں گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے، گھر میں موجود لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپو رٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث راجہ شیراز کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر میں لوٹ مار شروع کر دی جس سے گھر میں پڑے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ ڈومیلی نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔