جہلماہم خبریں

معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث ضلع جہلم میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

جہلم: مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث جہلم ضلع بھر میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، درجنوں سے زائد شہریوں نے معالجین سے رجوع کرنا شروع کر دیا۔

سروے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہلم شہرمیں اس وقت صرف 1 پرائیویٹ نفسیاتی ہسپتال موجود ہے جہاں مریض ذہنی و نفسیاتی علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں۔ چند سالوں میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جن میں خواتین و بچے، نوجوان بھی شامل ہیں ، دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد شہری علاقوں سے قدرے کم ہے جن میں بیشتر مریض ذہنی دباؤ اور معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر تیسرا شہری کسی نہ کسی نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے جس کی بنیادی وجہ غربت میں اضافہ، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت سمیت انصاف کا نہ ملنا، شادی میں تاخیر، گھریلو جھگڑے، ازدواجی مسائل بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا باعث بن رہے ہیں، اکثر مریضوں میں یہ مرض کم شدت کا ہوتا ہے، 5 فیصد افراد میں مرض کی شدت بڑھنے سے شدت پسندی کے واقعات بھی جنم لیتے ہیں جو خودکشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button