موٹروے پولیس کا شاندار کارنامہ، مغوی بچے کو بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا

دینہ: موٹروے پولیس مندرہ بیٹ کا شاندار کارنامہ، مغوی بچے کو بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسرا ن انسپکٹر عاطف جاویداور انسپکٹر شکیل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ بمقام T چوک ایک 17 سالہ لڑکا جس کا نام احمد منیر ولد منیر سلطان رہا ئشی شاہی چوک غلام محمد عباس مکان نمبر 1102-D فیصل آباد ہے کو کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔
لڑکے کے مطابق وہ صبح 6 بجے جب قریبی مسجد سے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہا تھا تو اسے راستے سے اغواء کر لیا گیا۔ اس نے مزید بتایا کہ مجرموں نے اس کی ناک پر بھیگا ہوا رومال رکھا جس سے وہ بے ہو ش ہو گیا۔ مزید براں اس نے بتایا کہ وہ ٹی چوک کے قریب اغوا کاروں کی گاڑی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
موٹروے پولیس افسران نے اس کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس کے والد نے موٹروے پولیس موٹروے کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا بیٹا صبح سے گم تھا۔ تمام ضابطہ اخلاق کو پورا کرنے کے بعد لڑکے کو اس کے وارثوں کے حوالے کر دیا گیا۔