دینہاہم خبریں

جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ قرض ہم نے لٹا دیا۔ فواد چوہدری کا شہید ہونے والے جہلم کے 2 نوجوانوں کو سلام

فواد چوہدری نے کیچ، بلوچستان میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بلوچستان میں شہادت کا جام نوش کرنے والے دس شیر جوانوں میں شامل دو جوانوں کا تعلق جہلم سے ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہلم کے قبرستان ان شہیدوں کے لہو کی خوشبو سے مہکتے ہیں، جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ قرض ہم نے لٹا دیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں ’سلام شہداء‘ کا ٹیگ بھی شیئر کیا۔


واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button