جہلم

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، متعدد تعمیراتی کام ٹھپ، شہری پریشان

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے متعدد تعمیراتی کام ٹھپ، شہری پریشان، محنت کشوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے سیمنٹ کی بوری کی سرکاری قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 720 روپے سے بڑھ کر 1050 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1250 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اول اینٹ کی فی ہزار قیمت 10 ہزار 500 روپے سے تجاوز کر کے 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سفید سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1350 روپے سے بڑھا کر 2250 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سریئے اور بجری کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے متعد دتعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

محنت کشوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button