
جہلم: ضلع جہلم میں اومی کرون کے 7 کیسز رپورٹ، جہلم کے دو سکولوں میں اساتذہ، ملازمین اور بچوں میں کورونا کی تصدیق، مزید 2 سکول سیل کر دیئے گئے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلع جہلم میں اومی کرون کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلع جہلم کے سکولوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس سے جہلم میں مزید دو سکولوں میں اساتذہ، ملازمین اور بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول ٹاہلیانوالہ میں ہیڈ ٹیچر سمیت ٹیچرز اور 4 کلاس فور ملازمین جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سلیمان پارس جہلم میں 8 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔