جہلم

آزادی مارچ ہی عوام کو امپورٹڈ حکومت سے حقیقی آزادی دلائے گا۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: چوہدری فراز حسین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور امپورٹڈ حکمران کوشش کر رہے ہیں کہ لو دو کی پالیسی پر عمل کرکے جان چھڑوائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے آزادی مارچ کے حوالے سے مرکزی دفتر ضلع کچہری میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز عوام باشعور ہو چکی ہے اب ملک کی سیاست میں لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے تاریخی آزادی مارچ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا جو چوروں لٹیروں کو بہا کر لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہی عوام کو امپورٹڈ حکومت سے حقیقی آزادی دلائے گا۔ ہمارا آزادی مارچ پر امن اور آئین و قانون کے دائرے میں ہو گا۔ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومت جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی، ہم انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button