پنڈدادنخان
الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے لان میں آتشزدگی، درجنوں درخت جل کر خاکستر

پنڈدادنخان: الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے لان میں آتشزدگی، درجنوں درخت جل کر خاکستر، کالج کی باؤنڈری وال نہ ہونے سے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ الیبرونی کالج پنڈدادنخان کے لان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ کالج آنے والے طلبہ و طالبات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کالج باونڈری وال نہ ہونے سے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے، سارا دن آوارہ مویشی گھومتے پھرتے ہیں جبکہ طلبہ و طالبات سمیت کالج سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام مطالبہ کیا کہ الیبرونی ڈگری کالج ایک تاریخی درسگاہ ہے جس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔