جہلم

لائف سٹائل کی وجہ سے دل کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر جواد بخت کیانی

جہلم: ڈاکٹرجواد بخت کیانی نے کہا ہے کہ دل کے امراض کا بنیادی سبب کولیسٹرول کا زیادہ ہوناہے، انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے خوراک کے استعمال میں حد درجہ احتیاط برتنی چاہئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹرجواد بخت کیانی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے امراض قلب کے بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولیسٹرول زیادہ ہونے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لائف سٹائل کی وجہ سے دل کے امراض بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے طرز زندگی کو سادہ رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button