دینہ

دینہ سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی 2گائے لے کر رفو چکر

دینہ سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی 2گائے لے کر رفو چکر ہو گئے ، کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتہ نہ چل سکا پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے محلہ آزاد شاہ صادق آباد کے رہائشی عادل شہزاد نے پولیس کو رپو رٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ حسب معمول میں نے اپنی دو گائے چرنے کے لیے کھولیں مگر واپس نہ آئیں میری گائے ہڈالی کے قریب سے غائب ہوئی ہے جن کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ روپے ہے جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے مالک عادل شہزاد کی درخواست پر رپو رٹ درج کر لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button