جہلم

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ قاضی محمد اکبر

جہلم: فیڈریشن آف چیمبرز پاکستان کے نائب صدر قاضی محمد اکبر نے کہا ہے کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور یہ تاریخی علاقہ ہے اور جہلم کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ایک ہزار سال پہلے البیرونی نے نندنہ جو جہلم کا آخری حصہ ہے کہ بارے میں کہا تھا کہ یہ پوری دنیا کا مرکز ہے، اس حوالے سے ضلع جہلم کا تاریخ میں بڑا مقام ہے۔

وہ جہلم چیمبر آف کامرس کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری نے جہلم کی سر زمین کو عسکری اعتبار کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کیلئے بھی موزوں خطہ قرار دیتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ خطہ پوٹھوہارکی زرعی اور صنعتی ترقی کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روزجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب میں ظفر بختاوری نے جہلم کو تاریخی اور عسکری حوالے سے مردم خیز اور سرفروش لوگوں کا خطہ اور محنت،دیانت داری،اتحاد کو فرد اور قوم کی ترقی کا اہم جز قرار دیا۔ ہمارے نوجوان روزگار کے تلاش کے لیے اب بیرون ملک اور کراچی نہیں جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button