جہلماہم خبریں

سال 2022ء؛ ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ

جہلم: سال 2021 کی نسبت 2022 کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا، سال 2022 میں قتل کی 46 اور اقدام قتل 102 وارداتیں جبکہ ڈکیتی راہزنی کی 82 وارداتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 2021 کی نسبت 2022 کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہواہے، سال 2022 میں قتل کی 46 اور اقدام قتل کی 102 وارداتیںہوئیں جبکہ ڈکیتی راہزنی کی 82 وارداتیں ہوئیں۔

پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان سے 17 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا اگر منشیات کے حوالے سے بات کی جائے تو سال 2022 میں 685 مقدمات درج ہوئے ملزمان سے 183 کلو چرس 28 کلو گرام ہیروئن ، ڈیڑھ کلو آئس اور شراب کی 4 ہزار بوتلیں برآمد کی گئیں۔

سال 2022 میں اسلحہ کے 475 مقدمات درج ہوئے ،ملزمان سے 35 عدد کلاشنکوف 48 را ئفلیں 55 بندوقین 7 ریوالور اور 328 عدد پستول برآمد ہوئے، اگر اشتہاری ملزمان کی بات کی جائے تو سال 2022 میں 1198 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

سال 2022 میں قتل ڈکیتی چوری راہزنی سمیت دیگر جرائم میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جو کہ 2021 کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button