حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ راجہ سہیل، مرزا جمشید

ڈومیلی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز ضمیرجعفری اسٹیڈیم جہلم میں جلسہ عام کاانعقاد کیاگیاجس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طورپرشرکت کرکے کارکنوں سے خطاب کیا، عمران خان کے ہمراہ دیگر اہم رہنمابھی موجود تھے، آزاد کشمیرکے وزیراعظم تنویر الیاس بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
یونین کونسل نگیال سے نمبردار راجہ سہیل محمودسینئرنائب صدر پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ، یونین کونسل ڈومیلی سے صدر پی ٹی آئی مرزا جمشید جبکہ یوسی ججیال سے ملک واحد اور مہر امان اللہ نے قافلوں کی قیادت کی، جو قافلے شاہ جھنڈ چوک میں ایک ہوگئے۔ ملک مدثرڈھانگری نے چکوہاسے اپنے قافلے کیساتھ ریلی میں شرکت کی اور شاندار ریلی کے ساتھ دینہ پہنچے وہاں سے امیدوار برائے ایم این اے فوق شیرباز نے تمام تحصیل دینہ اور سوہاوہ سے آنے والی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ میں پہنچے۔
اس موقع پر کارکنان پرجوش دیکھائی دیئے، ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے اور لباس تن ذیب دیکھائی دیئے، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے خوب نعرے لگائے۔ اسٹیج پر فواد چوہدری سمیت دیگر ضلعی عہددران بھی موجود تھے۔ عمران خان اور فواد چوہدری نے جلسہ میں خطاب کے دوران امپورٹڈ حکومت پرخوب تیر برسائے، عمران خان جلسہ میں خطاب کے بعد لدھڑ ہاؤس کھانے پر پہنچے۔
اس موقع پر راجہ سہیل محمود اور مرزا جمشید نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک کی بہتری کا واحد حل عمران خان ہی ہیں۔ ان پر جھوٹے مقدمے چلائے جارہے تاکہ یہ ختم ہو جائے لیکن عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور عمران خان ڈرنے والا نہیں ڈٹ کرمقابلہ کرنے والا لیڈر ہے اور امپورٹڈ حکومت کو چاہیے، فی الفور الیکشن کا اعلان کریں اور الیکشن میں مقابلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب عمران خان کی قیادت میں اپنے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور مہم چلاکرکے فنڈز جمع کرکے وہاں متاثرین تک پہنچائیں گے اور ان کی جو مدد ہوئی اس سے بڑھ کراس مشکل گھڑی میں مددکریں گے۔