پنڈدادنخاناہم خبریں

چپ کا روزہ رکھنے والے مسلم لیگ ن اور حلقے کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرتے۔ راجہ جواد احمد جالپ

پنڈدادنخان: راجہ جواد احمد جالپ نے کہا کہ حلقہ پی پی 27 تحصیل پنڈدادنخان موجودہ ترقی یافتہ دور میں شدید پسماندگی کا شکار ہے اس کی وجہ ہمارے سابقہ نمائندگان ہیںجو پارٹی کے کارکنوں کو اہمیت نہیں دیتے اور اپنے دھڑے پالتے ہیں پارٹی کے لیے ان کی کوئی خدمات نہیں۔

ضلع جہلم کے معروف مسلم لیگی رہنما امیدوار برائے حلقہ پی پی 27راجہ جواد احمد جالپ نے تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کو چاہیے ذمہ دار اور پارٹی کو ڈیفنڈ کرنے والے کارکنوں کو آئندہ جنرل الیکشن میں ٹکٹ دے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو بھرپور طریقے سے اپنا حق لینے کے لیے آواز بلند کروں گا، میں پارٹی کا کارکن ہوں جب بھی بات کروں گا پارٹی کی بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ چپ کا روزہ رکھنے والے پارٹی کی نمائندگی اور حلقے کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرتے، حلقہ پی پی 27 تحصیل پنڈدادنخان موجودہ ترقی یافتہ دور میں شدید بدحالی کا شکار ہے اس کی وجہ ہمارے سابقہ نمائندگان ہیں جن کی نظر میں پارٹی کی کارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں وہ اپنے دھڑے پالتے ہیں پارٹی کے لیے ان کی کوئی خدمات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد سوشل میڈیا قومی اخبار اٹھا کے دیکھ لیں، انہوں نے کہیں بھی پارٹی کو یا حکومت کو ڈیفینڈ کیا ہو بلکہ چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہیں، فواد چوہدری جب بھی ہماری پارٹی کے خلاف بے بنیا د باتیں کرتے ہیں تو جواب میرے جیسے کارکن دیتے ہیں۔

راجہ جواد احمد جالپ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کو چاہیے اس دفعہ کارکنوں کو اہمیت دے جو پارٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں، ہمارے علاقے کے بے شمار گھمبیر مسائل ہیں جن کو پلاننگ کے ساتھ حل کرنے کے لیے اقدامات لینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پینے کا صاف پانی آمدورفت کے لیے سڑکیں گلیاں،نکاسی آب کے مسائل، تجاوزات کے مسائل تعلیمی معاملات ٹیکسلا یونیورسٹی کیمپس کے مسائل غیر منصفانہ تقسیم کے مسائل سمیت بے شمار دیگر بنیادی مسائل شامل ہیں، ہماری تحصیل کو اللہ تعالی نے بہت سے وسائل سے نوازا ہے لیکن آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

راجہ جواد احمد جالپ نے کہا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو بھرپور طریقے سے اپنا حق لینے کے لیے آواز بلند کروں گا،میں پارٹی کا کارکن ہوں جب بھی بات کروں گا، پارٹی کی بات کروں گا علاقے کے لوگوں کی ترجمانی کرنے والا بندہ سامنے آنا چاہیے میرٹ کارکردگی ہونی چاہیے نہ کہ دو لت انشاءاللہ آنے والے جنرل الیکشن میں اگر پارٹی نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا تو بھرپور کمپین کریں گے اور سیٹ جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی برادری جو کے پاکستان مسلم لیگ نون پر مشتمل ہے علاقے کے غریب اور عام عوام کی ترجمانی کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button