جہلم

جہلم پولیس نے موٹرسائیکل اور موبائل چوروں کو دھر لیا، منشیات فروش بھی گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن جاری، جہلم پولیس نے موٹرسائیکل اور موبائل چوروں کو دھر لیا، منشیات فروش بھی گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملز م رابیل کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نا معلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کی قبضہ سے چوری شدہ موبائل آئی فون 7 پلس مالیتی108000برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 28/23 بجرم 456/380 اور مقدمہ نمبر 33/23 بجرم 381A کا نامعلوم ملزم کو جدید سائنٹیفک بنیادوں پر ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم دلاور حسین کے قبضہ سے ہنڈا 125 اور تین لاکھ مالیت کا سینٹری کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button