جہلمتارکین وطن
جہلم فورم کا برطانیہ میں اجلاس، سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ز کی اپیل

جہلم/مانچسٹر: جہلم فورم یوکے خصوصی اجلاس جہلم ہاؤس مانچسٹر میں منعقد ہوا۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، جہلم فورم کے ممبران نے صرف 24 گھنٹوں میں 32 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے۔
جو حضرات اس کار خیر حصہ لینا چاہتے ہیں وہ جہلم فورم مانچسٹر (برطانیہ) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
الحاج فرخ صدیق۔ 07866002222
حاجی رفیق۔ 07787574386
چوہدری انور یعقوب۔ 07803547318