جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، اشتہاری مجرم سمیت 4 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری، اشتہاری مجرم سمیت 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی راجہ عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان علی اور شاہد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button