محکمہ خوراک جہلم کی کارروائی، گندم اور آٹا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

جہلم: محکمہ خوراک جہلم کی کارروائیاں، گندم سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، چھ ٹرک قبضہ میں لے کر 96 میٹرک ٹن گندم اور سمگل کیا جانے والا آٹا برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک جہلم نے للِہ انٹر چینج پنڈدادنخان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم لے جاتے ہوئے چھ ٹرک پکڑ لئے جن میں سے 50 کلو کی 1920 بوریاں برآمد کرلیں۔
برآمد کی گئی گندم کا کل وزن 96 میٹرک ٹن بتایا گیا ہے، ٹرک ڈرائیورز کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز محمود اور محکمہ خوراک پنجاب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹا سمگل کی کوشش ناکام بنا دی، سمگل کیا جانے والا آٹا برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز محمود اور محکمہ خوراک پنجاب کی مشترکہ کارروائی،
آٹا سمگل کی کوشش ناکام، سمگل کیا جانے والا آٹا برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور ینسم معروف کے ناموں سے ہوئی،
ملزمان سے 700 آٹے کے تھیلے برآمد، pic.twitter.com/AIPee9pNfJ
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) April 28, 2023
گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور ینسم معروف کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے 700 آٹے کے تھیلے برآمدکر لیے،ملزمان آٹے کے ٹرک پنجاب سے آزاد کشمیر سمگل کر کے لے جا رہے تھے۔