کاشتکاروں کو مسور کی ترقی دادہ اقسام کی کاشت یکم اکتوبر سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جہلم، راولپنڈی، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان کے اضلاع میں مسور کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام مسور 85، مسور 95، لوکل مسور،مانسہرہ89کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کاشت کا عمل یکم اکتوبر سے شروع کر کے 15نومبر تک اور آبپاش علاقوں میں 15اکتوبر سے شروع کر کے 15نومبر تک مکمل کیا جا سکتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ مسور 85کی کاشت کیلئے 8کلوگرام بیج فی ایکڑ، مسور95 اور لوکل مسورکیلئے 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ مانسہرہ 89کیلئے 12کلوگرا م فی ایکڑ بیج ڈالنا مفید اور اس سے بہترین پیداوار بھی یقینی ہو سکتی ہے۔