ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس؛ جہلم کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویو مکمل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جہلم کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کے لیے انٹرویو کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سمیت مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئے۔

پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں جہلم کی 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے انٹرویو کیے گئے۔ مجموعی طور قومی و صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں کے لیے دو درجن کے قریب امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جہلم، اٹک، چکوال کے امیدواروں کا انٹرویو کیا ہے۔ جہلم، اٹک، تلہ گنگ اور چکوال کے امیدوار ساتھ بیٹھے ہیں، خوشی ہے بہت عرصہ بعد دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے، ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے دور میں ترقی عروج پر تھی، دنیا پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہی تھی، اتحادی حکومت نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا، کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button