عام انتخابات؛ چوہدری زاہد اختر کا حلقہ این اے 60 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جہلم: معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری زاہد اختر نے حلقہ این اے 60سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے یہ اعلان جہلم پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مورثی سیاست کے خلاف ہوں، جہلم کی ترقی میر ا مشن ہے، میرا الیکشن ہر وہ عام آدمی لڑے گا جس کو جہلم سے پیار ہے، میں بھی عام آدمی ہوں جس کو جہلم سے پیار ہے، جہلم سے پیارکرنے والے میرے ووٹر سپورٹر ہونگے۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ میں این اے 60سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتاہوں، میں نے ضلع جہلم کی تمام یونین کونسل میں کام کیا ہوا ہے، میں نے آزا د حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیاہے۔ میں اپنے گاؤں سے بہت بڑے قافلے کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات جمع کراؤں گا، مجھے کسی بھی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی ووٹ بینک ہے، میں نے عملاًہر یونین کونسل میں کام کیا، مجھے پورے حلقے کا پتا ہے، میں چاہتا ہوں جہلم کے عوام کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں۔

ایک سوال کے جواب چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ 2013میں پہلا الیکشن لڑا 13ہزار ووٹ حاصل کئے، وہ میری صر ف اپنے علاقے کے لوگوں سے مشاورت کی تھی، اب میں حلقہ این اے 60کے عوام سے مشاورت کررہاہوں اور الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاہے، مجھے امید ہے کہ حلقہ کے عوام میرا بھرپور ساتھ دیں گے اور جہلم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے میرا ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مورثی سیاست کے خلاف علم بغاوت بلند کیاتھا،یہ بغاوت میرے جہلم کی آنے والی نسلوں کے لئے تھی اور مجھے امید ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگ میں میرے اس وژ ن کا ساتھ دیں گے، ہم سب نے مل کر جہلم کو خوشحال بنا نا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button