جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایک درجن شیور مرغی کے انڈے، زند ہ برائلر مرغی کے فی کلووزن سے بھی مہنگے ہو گئے ،سبزیوں ، پھلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دینے لگے ۔غریب، متوسط، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں زندہ برائلر مرغی فی کلو 320 روپے جبکہ درجن انڈے 330 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں ۔ برائلر مرغی کا فی کلو گوشت شہر کے اندر 464 روپے جبکہ مضافاتی علاقوں میں مرغی فروش من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں ۔
سبزیوں میں ٹماٹر190 روپے کلو، پیاز150 روپے کلو، لہسن 550 روپے کلو، کریلا90 روپے کلو، مٹر230 روپے کلو، ادرک تھائی لینڈ490 روپے کلو، شملہ مرچ130 روپے کلو، آلو150 روپے کلو،ساگ40 روپے ، کریلہ 90 روپے ، بند گوبھی 120 روپے، گوبھی 50 روپے، سبز مرچ 80 روپے ، بھنڈی 90 روپے، پالک40 روپے، ٹینڈا 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے گئے۔
اسی طرح پھلوں میں سیب کالا کولو 250 روپے کلو، امرود170 روپے کلو، انگور سندرخانی 350 روپے کلو، کیلا 150 روپے درجن، جاپانی پھل 150 روپے فی کلو ، انار قندہاری 300 روپے ، شکرقندی250 روپے ، سنگھاڑہ 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا رہا۔
متوسط، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ڈپٹی کمشنر ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔