پنڈدادنخان
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ حاجی محمد افضل بلوچ

پنڈدادنخان: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی فیوض وبرکات سے خوب لطف اندوز ہوں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین اگیگا ڈسٹرکٹ جہلم آل گورنمنٹ ایمپلائرز گرینڈ الائنس پنجاب حاجی محمد افضل بلوچ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے عزیز واقارب محلہ داروں غرباء مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے یہ رحمتوں برکتوں والا مہینہ مقدروں کے بعد ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں کی طرف سبقت لے جانے اور جنت کا حقدار بننے کیلئے عظیم مہینہ ہے سب مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقدس مہینے میں اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلیے آسانیاں بانٹیں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے۔