دینہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام 300 سے زائد افراد میں فری راشن تقسیم

دینہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام 300 سے زائد افراد میں فری راشن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، بعض لوگ ماہ رمضان میں اپنی چیزوں کا دوگنا ریٹ بڑھا دیتے ہیں، تاجر حضرات کو چائیے کہ عوام سے تعاون کرے اور اپنا منافع کم کرے مجھے معاشرے کے دونوں پہلوؤں کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں چوہدری محمد اختر جنہوں نے عوام کے بارے میں سوچا اور فری راشن تقسیم کر رہے ہیں، بعض لوگ اس معاشرے میں ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ماہ رمضان میں نیا مکان اور بیٹی کی شادی کے لیے اکٹھے کرنے ہیں جن لوگوں نے یہ سب کچھ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے میں ان لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ لوگ کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ والوں سے سبق سیکھیں۔
انہوں نےکہا کہ اللہ کی راہ میں صدقہ کریں، صدقے کی شکل یہ نہیں کہ آپ مفت دیں صدقے کی شکل یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنا منافع کم کریں ، اجنبی کو روزہ افطار کروانے پر سب سے زیادہ ثواب ملتا ہے ، اللہ پاک ایسے ادارے چوہدری محمد اختر کو مزید ترقی دے جو لوگوں کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں، جو اللہ کی راہ پر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رزق میں اضافہ کرتا ہے۔
تقریب میں کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ دینہ کے حاجی افتخار احمد مغل ، امجد محمود سیٹھی ، مرزا زاہد محمود ناگی ، میجر اعجاز ، میاں سجاد ، چوہدری خالد ، شان ریاض ، مرزا ندیم ساجد مغل ، حاجی چوہدری رشید ، پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی ، مرزا شفیق ، ارباب مغل ، امجد انصاری ، مرزا نعمان اقبال ، ندیم مغل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں 300 سے زائد افراد کو فی کس بارہ سے پندرہ ہزار روپے کا راشن جس میں گھی ، آٹا ، دالیں ، چینی ، چاول اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی افتخار احمد مغل نے کہا کہ کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کے اونر چوہدری محمد اختر جس طرح عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی یتیم بچوں کی کفالت بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ انشاء اللہ کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ دینہ کے بعد جہلم اور دسوہاوہ میں بھی فری راشن کی تقریب منعقد کرے گی ۔