دینہ
پٹرولنگ پولیس چک اکا کا غفلت و لاپرواہی اور غیرمعیاری سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا ایس پی پٹرولنگ گلفام ناصر وڑائچ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف محمود کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم ہیں۔
چوکی انچارج ایس آئی مسعود احمد کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غفلت و لاپرواہی اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف 9 مقدمات جبکہ بوگس نمبر پلیٹ نصب کرنے والوں کے خلاف 2مقدمات اور غیر معیاری سی این جی سلنڈرز نصب کرنے والوں کے خلاف 2 مقدمات در ج کروائے گئے جبکہ ایک شخص سے 4 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران سفر 50 سے زائد مسافر گاڑیوں کو امداد فراہم کی گئی ، افسران بالا کی ہدایت کے مطابق سالانہ فائرنگ پریکٹس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام جوانوں نے حصہ لیا۔