سوہاوہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سوہاوہ کے علاقے بانٹھ لہڑی میں صاف پانی منصوبے کا افتتاح

سوہاوہ: الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن 28 لاکھ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی مہیا کر رہی ہے، الخدمت پاکستان صاف پانی کے ہزاروں منصوبے مکمل کر کے کروڑوں ضرورت مندوں کو صاف پانی مہیا کر چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھو ں نے جہلم میں بانٹھ لہڑی کے مقام پر صاف پانی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت اب تک ملک بھر میں صاف پانی کے 370سے زائد منصوبے مکمل کرچکی ہے۔

الطاف شیر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے اکثردور دراز علاقے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہتے ہیں،اس صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس سے اس وقت ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button