جہلماہم خبریں

ضلع جہلم کا ایک اور اعزاز، معروف شخصیت ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین منتخب

جہلم: ضلع جہلم کا ایک اور اعزاز، شہر کی معروف شخصیت نوید صفدر میر راولپنڈی ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب، نو ٹیفکیشن جاری، ضلع جہلم شہری، سیاسی و صحافتی تنظیموں کی جانب مبارک باد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سپورٹس کے انعقاد کے لئے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ریجنل چیئرمین نامزد کر دیئے، صوبہ بھر سے 9 ریجنل چیئرمین نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر نے آئندہ ماہ ہونے والے پنجاب گیمز میں ہاکی کے ریجنل سطح پرمقابلوں میں معاونت کے لئے ریجنل چیئرمینز پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نامزد کردیئے ہیں۔ ریجن کی بنیاد پر نامزد کئے گئے چیئرمینوں کو ہاکی میں ریجنل سطح کے مقابلہ جات میں معاونت اور ان کے کامیاب انعقاد کے لئے کردار ادا کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر خاور انور خواجہ اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر کی جانب سے جن ریجنل چیئرمینوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں سی ای او یونائیٹڈ آ ئل نوید صفدر میر (راولپنڈی ریجن)، چوہدری فیاض ہنجراء (سرگودھا ریجن)، رانا ظہیر احمد (لاہور ریجن)، شاہد تنویر گل (فیصل آباد ریجن)، اجمل خان لودھی (گوجرانوالہ ریجن)، رائے عثمان اکبر (ساہیوال ریجن)، چوہدری طاہر شریف گوجر (ملتان ریجن)، جاوید صادق (بہاولپور ریجن) اور ایم ہارون سعید (ڈیرہ غازی خان ریجن) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button