پنڈدادنخان

پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج، متعدد افراد کو مدد فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی زنیرہ اظفر اور ڈسٹرکٹ آفیسر رضا اللہ خان کی ہدایات پر ایس آئی محمود الحق بلوچ اور ان کی ٹیم نے رواں ماہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمات درج کروائے جبکہ دوران گشت اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کروایا جبکہ 29 مقدمات تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف درج کروائے۔ علاوہ ازیں غیر نمونہ نمبر پلٹس والے 19موٹرسائیکل بند کرکے مقدمات درج کروائے گئے اور دوران سفر متعدد افراد کو مدد فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ایس آئی محمود الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں گے، پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے، جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہے، قانونی شکنی کرنے والے افراد کے سفارشیوں کی پٹرولنگ پولیس لِلہ پوسٹ میں کوئی گنجائش نہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے، تیز رفتاری اور غفلت برتنے والے ڈرائیور حضرات انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کو بہترین فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعتماد کااظہارکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button