جہلم

حضرت محمد ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: ربیع الاول کا مہینہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں تاجدارِ مدینہ فخر موجودات، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔حضور اکرم ﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے عید میلادالنبی ﷺ کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمدﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے، اخلاق شائستگی اور تہذیب سے ناواقف تھے، جائز ناجائز ، حلال حرام شائستہ ناشائستہ کی تمیز سے وہ نا آشنا تھے، خون ریزی اور ہر برائی ان کی زندگی کے معمولات تھے۔

انہوں نے کہا کہ خدائے عظیم و بزرگ و برتر کواہل زمین کی اس پستی اور زبوں حالی پر رحم آیا اور اللہ نے ان کی ہدایت کے لیئے اپنے برگزیدہ پیغمبر حضرت مصطفی ﷺ کو معبوث فرمایا۔ آپ انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہیں۔ دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔ عالم رنگ وبو میں وہی ایک ذات حق وصداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار تھے۔آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button