پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں مسافر بس کی کھلی ڈگی کی ٹکر سے 28 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پنڈدادنخان جہلم روڈ پر مسافر بس کی کھلی ڈگی کی ٹکر سے 28 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ پر پننوال کے مقام پر سبزی منڈی کے سامنے 28 سالہ موٹر سائیکل سوار رفاقت ولد شوکت سکنہ چک شادی مسافر بس کی کھلی ڈ گی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔
مسافر بس کی ڈگی سے سامان نکالا لیکن ڈگی بند کرنا بھول گئے اور کراسنگ کے دوران موٹر سائیکل ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث 28 سالہ نوجوان رفاقت موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔