پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے، کھیوڑہ چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریا میں ٹرک کھائی میں جا گراجس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ نواحی علاقہ مارٹن میں کوئلے کی مائن بیٹھ گئی دو بھائی موقع پر دم توڑ گئے، پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مختلف حادثات مین تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمی ہوگئے، پہاڑی ایریا وادی توبر کھیوڑہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ کے باعث 1 شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا اوور لوڈنگ اور سڑک کے اطراف پر حفاظتی دیواریں نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔

چند ماہ قبل اسی مقام پر حادثے کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت 8 افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے جبکہ پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ مارٹن میں کوئلے کی کان میں حادثے سے دو بھائی موقع پر جان کی بازی ہار گئے، پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پہاڑی ایریا پر حفاظتی دیوریں بنوائی جائیں اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں تاکہ حادثات میں کمی آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button