دینہ

الخدمت فاؤنڈیشن دینہ کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیمپ لگایا گیا

دینہ (سہیل انجم قریشی) الخدمت فاؤنڈیشن دینہ کی جانب سے مین چوک دینہ میں متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد قاسم، عدیل بٹ سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکن موجود ہیں۔

ڈاکٹر محمد قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ لگانے کا مقصد سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کرنا ہے، ہماری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ دل کھول کر ان کی امداد کریں تا کہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں، حکومت کو بھی چاہیے کہ اس مشکل کی گھڑی میں اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی طرف توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی، بہنیں، بچے، بوڑھے جو بھوک سے بلبلا رہے ہیں، گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں، ان کی امداد کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور جو لوگ ہمارے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں آ کر سیلاب متاثرین کی امداد کر رہے ہیں ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button