جہلم

جہلم پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ ڈی پی او ناصر محمود باوجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے سوہاوہ اور دینہ میں مفت آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کیا،مفت آٹا مراکز پر تعینات عملہ کو ضروری ہدایات دیں گئیں،ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم کی آٹا تقسیم مراکز پر شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت دیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت سمیت نظم و نسق قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ شہریوں میں آٹے کی بلا تفریق تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جہلم کے شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button