پڑی درویزہسوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ متحرک، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے، 2 تاجروں کیخلاف مقدمات درج

پڑی درویزہ: صارفین کی مشترکہ شکایت پر اے سی سوہاوہ متحرک ۔ سبزی فروٹ کے دوکانداروں پر بھاری جرمانے اور دو تاجروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح سوہاوہ تحصیل صدر مقام کے شہر میں بھی خود ساختہ مہنگائی کا بازار گرم ہے ۔ صورت حال کے مطابق شہریوں نے مشترکہ طور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ فضال مدثر کو اطلاع کی تو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ نے فوری طور پر سوہاوہ شہر کے سبزی ، فروٹ بازار کا ہنگامی دورہ کیا۔

اس موقع پر اے سی سوہاوہ کے مشاہدہ ہوا کہ واقع سوہاوہ شہر میں فروٹ اور سبزی کے نرخ آسمان نے باتیں کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی کی سیب 450 روپے فی کلو گرام جبکہ کیلا 500 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے تو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ فضائل مدثر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے جبکہ پورے بازار میں سے دو سبزی فروٹ تاجران کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرا دیئے۔

اس موقع پر اے سی سوہاوہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو خیال رکھتے ہوئے تاجران حضرات کو کم نفع حاصل کرنا چاہیے تا کہ غریب محنت کش بھی اشیائے خوردونوش آسانی سے خرید سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button