سوہاوہڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار ہو گیا

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈومیلی، بڑاگواہ، سمبلی سرولہ، ججیال دانی دہرہ سمیت دیگر علاقوں میں اچانک آسمان پر کالی گھٹاؤں کیساتھ بادل چھاگئے، بارش کیساتھ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، گلیاں تالاب کرمنظر پیش کرنے لگی جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری طرف ژالہ باری کے بعد باجرہ، مکئی، سبزیوں اور گھریلوں پھلدار اور پھولدار پودوں کو کافی نقصان پہنچنا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button