جہلم

الیکشن لڑنے کی خواہش توہر کوئی کر سکتا ہے مگر جہلم میں جیت کا فارمولہ لدھڑ خاندان کے پاس ہے۔ رضوان منور

جہلم: جس طرح عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ضلع جہلم کے عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں، الیکشن لڑنے کی خواہش توہر کوئی کر سکتا ہے مگرضلع جہلم میں جیت کا فارمولہ لدھڑخاندان کے پاس ہے ، سازشی عناصر ماضی کی طرح اپنے اور پارٹی کے نقصان کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منور نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ عوامی حقوق کی تحریک کا دوسرا نام ہے چوہدری فواد حسین اور لدھڑ خاندان کا راستہ روکنا عوامی ترقی کی مخالفت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کو مثالی ضلع بنانے کا فن چوہدری فواد حسین کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ضلع جہلم کے تمام لیڈر یکجا ہو کر بھی اکیلے چوہدری فواد حسین کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، تاریخ گواہ ہے کہ چوہدری فواد حسین کی چھتری تلے آنے والے زیرو بھی ہیرو ہو جاتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین ،الحاج چوہدری شہباز حسین ، چوہدری فیصل فرید ، چوہدری فراز حسین ،چوہدری فوق شیربازنے ہی جہلم کی سیاست کو وڈیروں کے محلات سے نکال کر غریب عوام کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے اپنی وزارت کے دور میں ضلع جہلم میں صحت تعلیم ، زرائع آمدورفت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے، ہزاروں نو جوانوں کو روز گاردے کر خدمت کی سیاست کی ایک نئی تاریخ رقم کی ،چوہدری فواد حسین ، چوہدی فیصل فرید، چوہدری فراز حسین، چوہدری فوق شیرباز عوامی مقبولیت کی بلندیوں پرہیں ، آمدہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع جہلم کی تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button