جہلم

تحریک لبیک ضلع جہلم کے سرپرست حاجی امین منہاس کی دوسری برسی کی تقریب کا انعقاد

جہلم: تحریک لبیک ضلع جہلم کے سرپرست اور بانی جنجیل محفل نعت حاجی امین منہاس کی دوسری برسی گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

اس حوالے سے ایک خصوصی محفل جامع مسجد جنجیل میں منعقد ہوئی جس میں تحریک لبیک کے ضلعی امیر عاصم اشفاق، پیر عنایت اللہ شاہ، پیر عرفان امیر شاہ اور دیگر نے شرکت کی اور حاجی امین منہاس کی مذہبی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔

تحریک عظمت قرآن جہلم اور قرآن محل جہلم کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی اور قرآن محل کے لیے حاجی امین منہاس کی عظیم خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button