جہلماہم خبریں

فواد چوہدری پی ٹی آئی کیلئے ناسور ہے، جہلم میں ناراض کارکنوں کی پریس کانفرنس

جہلم: پاکستان تحریک انصاف جہلم کے درجنوں نظریاتی ورکرز فواد چوہدری کے خلاف پھٹ پڑے، بڑے بڑے رازوں سے پردہ فاش ہونے لگا، کرپشن کے الزامات بھی لگا دئیے۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرنے والوں میں چوہدری ندیم افضل بنٹی، محمود مرز اجہلمی، سجیل ظفر کیانی ، کرنل شوکت، چوہدری آفتاب ساہی ،سید مطلوب حسین شاہ، چوہدری قربان حسین آ ف کنتریلی دیگر نظریاتی کارکن شامل تھے۔

چوہدری ندیم افضل بنٹی نے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ امیدوار نامنظور ہے جس نے پارٹی کونقصا ن پہنچایا ہے،اس کا اگلا سیاسی اسٹیشن کون سا ہے کوئی نہیں جانتا، فواد چوہدری عمران خان کو غلط مشورے دیتا ہے۔ لوگ عمران خان سے پیار کرتے ہیں فواد چوہدری کی وجہ سے پارٹی سے دور اور نالاں ہیں یہ اپنے خاندان کو پر موٹ کررہاہے اور ورکرز کا استحصال کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دوراقتدا رمیں جہلم میں 2 جلسے ہوئے دونوں بری طرح ناکام ہوئے جس کے ذمہ دار فواد خاندان ہے فواد چوہدری کے PTI میں آنے سے پہلے اوراب موجود اثاثہ جات کی چھان بین ہونی چاہئے۔ امپورٹڈ حکومت کی طر ح امپورٹڈ امیدوار بھی نامنظور ہے ،ورکرز فواد چوہدری سے سخت نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ضمنی الیکشن این اے 61 میں فواد چوہدری کی سیاسی اہمیت دیکھنا چاہتے ہیں تو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دیں دودھ کا دودھ پانی کاپانی الگ ہوجائے گا۔

محمود مرز اجہلمی نے کہاکہ فواد چوہدری نوسربازی کے راہ اختیار کرتے جہلم آیا ہے ،،فواد چوہدری جہلم کا نہیں ہے وہ ساہیوال کی رہنے والا ہے ۔جہلم کی عوام فواد چوہدری کی گرفتاری پر باہر نہیں نکلی بلکہ چندلوگ نمائشی طور پر نکلے ہیں۔

پریس کانفرنس میں راہنماؤں کا کہنا تھاکہ عمران خان اس کو سائیوال لے جائیں اور ہماری جان چھڑائیں یہ اپنے آپ کو نیلسن منڈیلا کہتا ہے ان کی روحیں بھی کانپ جاتی ہوں گی۔ تحصیل پنڈ دادنخان میں قابل زکر ترقیاتی کام نہیں ہوئے، ابھی بھی جانور اور انسان ایک جوہڑ سے پانی پیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے جو فواد چوہدری کے بارے میں کہا بالکل ٹھیک کہا، یہ خان صاحب کو غلط مشورے دیتا ہے اسمبلیاں ٹوٹیں اور ہمارا نقصان ہوا، آج پی ٹی آئی مشکل وقت سے جو گزر رہی ہے ان لوگوں کی وجہ سے، لانگ مارچ میں یہ بیس بندے لے کر میرپور چلا گیا جہلم میں اس کے پاس بندے نہیں تھے، منسٹر بھی تھا اور ایم این اے بھی اس کو تو ہزاروں کی تعداد میں بندے لے کر جانا چاہئےتھا۔ آئندہ الیکشن میں اگر فودچوہدری کو ٹکٹ ملا توہم بری الزمہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button